حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے کہا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مستحقین میں مفت آٹا کی تقسیم کا عمل پرامن اور شفاف طریقہ سے جاری ہے اور اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار سے زائد افراد میں مفت آٹا تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ضلع بھر میں قائم مفت آٹا کی تقسیم کے پندرہ پوائنٹس پر 50 ہزار سے زائد کا¶نٹر زبنائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو پرامن طریقہ سے مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے چک چٹھہ ، ضلع کونسل ہال،جمنازیم ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، کالیکی اور دیگر آٹاپوائنٹس کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنا رہی ہے تمام رجسٹرڈ خاندانوں کو مفت آٹا کی تقسیم ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ہرآٹا پوائنٹس پر تقسیم کے عمل کی خود مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔