ٹی ٹونٹی میچ میں 2سنچریاں ‘جنوبی افریقہ کے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں رنز کے انبار لگ گئے ۔ دونوں ٹیموں کے کی طرف ایک ایک سنچری ۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوںپر 258رنز بنائے ۔جانسن چارلس نے 46گیندوںپر 118رنز بنائے ۔ انہوں نے دس چوکے اور گیارہ چھکے لگائے ۔ انہوںنے 23گیندوں پر نصف سنچری جبکہ 39گیندوں پر سنچری سکور کی ۔ کائل میئر زنے 27گیندوں پر 51رنز بنائے ۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ۔ ویسٹ انڈیز نے 22چھکے اور 17چوکے لگائے ۔ جنوبی افریقہ نے ہدف 18.5اوورز میں4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔کوئنٹن ڈی کاک نے 44گیندوں پر 100رنز کی اننگزکھیلی۔ ڈی کاک نے 15گیندوں پر نصف سنچری جبکہ 43گیندوں پر سنچری سکور کی ۔ ان کی اننگز میں 8چھکے اور 9چوکے شامل تھے ۔ ریزا ہینڈرکس نے 28گیندوں پر 68رنز بنائے ۔ ان کی اننگزمیں دو چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے ۔ فاتح ٹیم نے تیرہ چھکے اور انتیس چوکے لگائے ۔ کوئنٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...