جنوبی افریقہ‘ ویسٹ انڈیز کا میچ، کئی ٹی ٹونٹی ریکارڈز بن گئے


لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میںشکست دیکر و¿ کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف جنوبی افریقہ نے سب سے بڑا کامیاب تعاقب مکمل کرلیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کےخلاف 244 رنز کے کا ہدف کامیابی سے عبور کیا تھا۔سنچورین کے سپر سپورٹس پارک میں دونوں ٹیموں کا سب سے بڑا مجموعی ٹوٹل بھی بن گیا اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ مجموعی طور پر 500 سے زائد رنز بنے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 517 رنز بنے۔جنوبی افریقہ کا 259 کے ہدف کا حصول ہر طرح کی ٹی ٹونٹی کرکٹ کا کامیاب ترین ہدف کا تعاقب ہے جس میں فرنچائز کرکٹ، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ سب ہی کچھ شامل ہے۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بن گیا۔میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے، اس سے قبل 2022 ءمیں بلغاریہ اور سربیا کے میچ میں 33 چھکے لگے تھے۔ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں 22 چھکے لگاکر ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کےخلاف 22 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔میچ میں مجموعی طور پر ریکارڈ 394 رنز چوکوں اور چھکوں کی مدد سے سکور ہوئے، اس سے قبل ایک میچ میں باونڈریز سے سب سے زیادہ رنز 344 بنے تھے۔ویسٹ انڈیز کےخلاف پاوور پلے (6 اوورز) میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 102 رنز بنائے اور یہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بڑا پاوور پلے سکور ہے۔اس سے قبل پاور پلے کا سب سے بڑا ٹوٹل 98 رنز ویسٹ انڈیز کا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...