101میٹر ‘ارجنٹائن کے گول کیپر نے  طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنالیا

Mar 27, 2023


لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے گول کیپر نے ایک لیگ میچ میں ممکنہ طور پر طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ چلی کی لیگ ٹیم کوبریسال میں شامل گول کیپر لینارڈو ریکویانا نے یہ ریکارڈ بنایا۔انہوں نے کولو کونامی مخالف ٹیم کےخلاف میچ کے 77 ویں منٹ میں کک ماری جو بظاہر عام سی تھی مگر کولوکولو ٹیم کے گول کیپر برائن کورٹس اس وقت پنالٹی ایریا سے باہر کھڑے تھے اور بال اچھل کر ان کے سر کے اوپر سے گزر کر گول میں چلی گئی۔ یہ گول 101 میٹر کے فاصلے سے کیا گیا تھا۔اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں یہ ریکارڈ 96.01 میٹر سے کیے گئے گول کے نام ہے جو 2021 میں برطانیہ میں ایک کھلاڑی ٹام کنگ نے بنایا تھا۔لینارڈو ریکویانا نے بتایا کہ انہوں نے کلب منیجر سے کہا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کریں اور ابھی ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فاصلے کی تصدیق کیسے کی جائے۔ یہ سٹیڈیم سطح سمندر سے 24 سو میٹر بلند تھا اور ممکنہ طور پر ان کے گول میں اس نے اہم کردار ادا کیا۔ وہ گیند کو پیچھے کھڑے 2 کھلاڑیوں کو دینا چاہتے تھے مگر وہ مخالف گول کیپر کو پیچھے چھوڑ کو گول پوسٹ میں چلی گئی۔

مزیدخبریں