لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد سری لنکا کے ورلڈ کپ 2023 ءمیں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی ۔ آئی لینڈرز کو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا تاہم پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کیویز نے رنز کے اعتبار سے ان کیخلاف اپنی بڑی فتح 198 رنز سے حاصل کرلی۔کیویز اب 22 میچز میں 160 پوائنٹس جوڑ کر نمایاں ہیں، سیریز میں 0-3 کا نتیجہ انھیں رینکنگ میں آسٹریلیا کی جگہ نمبرون بھی بناسکتا ہے۔سری لنکا اب سپر لنگ میں 77 پوائنٹس کےساتھ دسویں نمبر پر ہے اور ان کے پاس اب مزید 2 میچز باقی رہ گئے ہیں،ٹاپ 8 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔ باقی دو میچز جیتنے کی صورت میں بھی سری لنکا کو دیگر پر انحصار کرنا ہوگا۔
سری لنکا کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی
Mar 27, 2023