گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر ہائیر و سکول ایجوکیشن پنجاب منصور قادرنے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے ہمراہ وزیر آباد کے مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیااور رمضان المبارک کے دوران انتظامیہ کی طرف سے حکومت پنجاب کے ریلیف پیکیج کے تحت لگائے گئے مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد محمد سلیم آسی،ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق،ڈی ایف سی محمد ساجد کے علا¶ہ دیگر افسران انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو آٹا تقسیم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ ی۔صوبائی وزیر نے ضلع وزیر آباد کے بھٹہ پیلس اور رائل میرج ہال میں آٹا تقسیم پوائنٹس کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹا تقسیم پوائنتس پر زیادہ ہجوم جمع نہ ہونا انتظامیہ کی کامیابی ہے۔ حکومت پنجاب نے پہلی مرتبہ ماہ صیام میں مستحق گھرانوں کو مفت آٹا فراہمی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے جس کے تحت ہر گھر کے سربراہ کو ایک ماہ میں مرحلہ وار10کلوگرام آٹا کے تین تھیلے فراہم کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر منصور قادر کا وزیرآباد کے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ
Mar 27, 2023