فریضہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے لیکن حالیہ مہنگائی کی لہر نے بھی اس عبادت کومشکل بنادیا ہے مگر وزارت مذہبی امورنے حج اخراجات میں کمی کی نوید سنادی۔ترجمان وزرات مذہبی امورکے مطابق عازمین حج کیلئے 45 ہزارروپے کمی ممکن ہوسکے گی اور کرنسی ریٹ بہترہوا، تو فائدہ عازمین حج کومنتقل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اخراجات پرسعودی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں اور حج پیکج کوسستا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار605 پاکستانی حجازمقدس جائیں گے اورسرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کیلئے مختص کیا ہے۔