گیس پائپ لائن : ایران کے ساتھ کاروبار سے امریکی پابندیوں کا خطرہ: ترجمان 

Mar 27, 2024

واشنگٹن (نوائے وقت  رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال پر ردعمل میں کہا ہے کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ  نہیں کر سکتے۔ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں۔ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پر غور کریں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کہا تھا کہ ہم اس گیس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا رنج ہے۔ ہم حملے کے متاثرین سے د لی تعزیت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ پاکستان میں چینی شہری دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ کسی بھی ملک کو دہشتگردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں