انتخابی نتائج: سرٹیفائیڈ فارمز حاصل کرنا آپ کا قانونی حق ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

Mar 27, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتخابی نتائج سے متعلق سرٹیفائیڈ فارمز اور دیگر دستاویزات جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پٹیشنر شعیب شاہین خود ذاتی حیثیت میں جبکہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے وکیل عدالت کے سامنے پیش  ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا سرٹیفائیڈ فارمز حاصل کرنا آپ کا قانونی حق ہے۔ جو حکم شعیب شاہین کی درخواست پر کیا ہے، سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر بھی وہی حکم ہے۔ یہ فارمز الیکشن کمشن نے ہی جاری کرنے ہیں آج کریں یا دس دن بعد۔

مزیدخبریں