تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس 

اسلام آباد ( وقائع  نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے  اور موقف اختیار  کیا کہ ان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لئے این او سی کے حصول کی درخواست دی گئی تھی مگر سیکورٹی تھریٹس کو بنیاد بنا کر درخواست مسترد کر دی گئی ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...