اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی اور گیس کے سیکٹرز کو دی جانے والی رعایات کو ختم کرنے کے لیے دباؤ موجود ہے۔ آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ کچھ طبقات یا سیکٹرز کو رعایت دے کر صنعت کو مہنگی بجلی نہ دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کے حوالے سے اوگرا کے پاس پٹیشن زیر سماعت ہے۔ ریونیو کی ضروریات کا تعین ہو جانے کے بعد حکومت سلیبز اور سیکٹرز کے لئے گیس کی قیمتوں کا تعین اور رد وبدل کرے گی۔ اس کے لئے ای سی سی اور کابینہ نے فیصلے کرنا ہیں۔ اس رد وبدل میں گیس کی قیمت میں یکسانیت کی طرف پیشرفت ہو سکتی ہے۔ اس وقت ، مختلف سیکٹرز کو دی جانے والی گیس میں بھی قیمتوں کا فرق موجود ہے، اور مختلف سلیبس کے تحت یہ قیمتیں مقرر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد ای سی سی اور کابینہ کے فورمز پر حتمی فیصلے ہوں گے۔
بجلی، گیس سیکٹرز کو رعایتیں ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کا دباؤ موجود
Mar 27, 2024