اعلیٰ سطح سکیورٹی اجلاس آج ہو گا‘ کابینہ کا ملتوی

Mar 27, 2024

اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاسکتان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء‘ اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے۔ ملک میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت (آج) بدھ کو ہونے والا  وفاقی کابینہ کااجلاس ملتوی کر دیا گیا اب اجلاس  کل  28 مارچ کو ہوگا ۔

مزیدخبریں