اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے او آئی سی کے یوم یتامیٰ کے موقع پر بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ ایوان صدر میں افطار ڈنر میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے صوبائی حکومتوں پر یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پھول جیسے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔ تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا۔
صوبائی حکومتیں یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کریں: صدر
Mar 27, 2024