ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی  زیر صدارت اجلاس‘ 10 برسوں کے مقدمات چالانوں کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ 

Mar 27, 2024

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں انویسٹی گیشن امور بارے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر سپروائزری افسران نے شرکت کی،۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے گذشتہ 10 برسوں کے مقدمات اور چالانوں کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا۔ زیر التواء چالان اور زیر تفتیش مقدمات کی شرح بارے ہر ضلع کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چالان کی بروقت تکمیل میں لاہور، شیخوپورہ، گجرات، اٹک اور وزیر آباد اضلاع کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ 

مزیدخبریں