لاہور (نیوز رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، لاہور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی زیر نگرانی "شجرکاری مہم" کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے فرنٹ لان اور کالج آف نرسنگ، سر گنگارام ہسپتال میں پودے لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ملک و قوم کی سلامتی ،ادارے کی ترقی و خوشحالی ، دکھی مریضوں کی شفااور طالبات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، رجسٹرار پروفیسرمحمد ندیم، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر ڈاکٹرحافظ معین الدین، ڈینز پروفیسرعبدالحمید،پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسرنوید اکبر ہوتیانا، ڈاکٹر فائزہ ابرار ،مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز
Mar 27, 2024