امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشا دیکھ رہا ہے: زاہد حبیب 

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کامنظور ہوناخوش آئند ہے، جنگ بندی کی قرارداد میں امریکہ کا حصہ نہ لینا اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی حمایت کے مترادف ہی ہے،سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے، امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشا دیکھ رہا ہے،جنگ بندی کے اعلانات کے باوجود اسرائیل فورسز کا ہسپتالوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے جنگی جرائم ہیں ،غزہ میں خوراک ،ادویات کی قلت اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے راستوں کی بندش اقوام متحدہ کی غیر جانبداری پر ایک سوالیہ نشان اٹھا رہی ہے، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز پر وحشیانہ بمباری اور بربریت قائم کرنا پوری دنیا کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن