لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وسیم اکرم پلس اور پنکی پیرنی گینگ نے پنجاب کو جو سزا دی اب مریم پانچ سالوں میں دس سالوں کا کام کریں گی۔جادو ٹونے سے حکومتیں بنائی تو جاسکتی ہیں لیکن قائم نہیں رہ سکتیں۔اپنے وقت کا فرعون جرائم کی سزا بھگت رہا ہے۔عوامی جمہوری حکومت کو تیس دن مکمل ہوگئے اور تیس منصوبے جسے بجٹ میں رکھا گیا ہے۔مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلی بنیں تو پاکستان کی ہر بیٹی کو فخر ہے۔مریم نوازآئرن لیڈی آف پاکستان ہیں مشکل وقت میں پارٹی کو نکالا والد کے ساتھ کھڑی رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔حناپرویز بٹ نے مزید کہا مستحق لوگوں کو گھر پر راشن دیا اس کی تعریف سب کو کرنی چاہئیے۔شہبازشریف نے جس طرح لیپ ٹاپس دئیے اسی طرح مریم نواز بھی لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیکس دیں گی۔انڈے کٹے مرغیاں یا لنگر خانے ہمارا ویژن نہیں ہے۔یہ یوتھ کو گالی گلوچ سکھاتے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ بنائیں اداروں پر حملے کریں اور سوشل میڈیا کی ٹرولنگ کریں۔