بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ عام آدمی پر ظلم کی انتہا  ہوگا،ضیا الدین انصاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکمران آئی ایم ایف سے قرض لینے کیلئے ان کی ظالمانہ اور عوام دشمن شرائط پر عملدار کرتے ہوئے بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی تیاریاں کررہے ہیں جو عام آدمی پر ظلم کی انتہا ہے۔گذشتہ ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 11 سو فیصد اضافے کے بعد مزید گیس مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہوگا۔ لوگ پہلے ہی بجلی، گیس کے بھاری بھرکم بلوں کے ہاتھوں خون کے آنسو رونے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن