قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح مصطفی آباد میں زخمی قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ محلہ باغیچی کا رہائشی مقدمہ نمبر 458/24 کا مجرم محمد اسلم فائرنگ سے زخمی ہونے والا جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا ہے پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کارروائی ہے۔
قصور: زخمی قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا
Mar 27, 2024