فاروق آباد: ڈکیت گینگ کے 4ارکان سرغنہ سمیت گرفتار‘ لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

 فاروق آباد(نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے اسرار عرف سرو ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آبا د سب انسپکٹر واجد عباس اور انکی ٹیم نے ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے اسرار عرف سرو ڈکیت گینگ کے 4ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے 68 ہزار روپے، قیمتی گھریلو سامان، 6 موبائل اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کی ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن