فیروزوٹواں : سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کا احتجاج 

Mar 27, 2024

فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹو سے)سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے شوگر اور دوسری بیماریوں میں مبتلا مریضوں سمیت سکول جانے والے بچے پریشان اہل علاقہ نے پریس کلب فیروزوٹواں کے سامنے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ فیروزوٹواں و نواح ولگن جھنڈا گھلاوٹواں اور مضافات میں رمضان المبارک میں بھی محکمہ سوئی گیس شیخوپورہ کے افسروں نے صارفین کے ناک میں دم کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلا وجہ سارا دن اور ساری رات گیس کی لورڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے صرف سحری اور افطاری کے وقت گیس دی جا رہی ہے دیگر اوقات میں بچوں کے سکول جانے اور بیمار لوگوں کے ناشتہ کرنے یا دوپہر کے وقت کے کھانے کے وقت بھی گیس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

مزیدخبریں