شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت یونٹ ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے، اقوام متحدہ یہودیوں کے گھر کی لونڈی بن چکا ہے، مسلم حکمرانوں کو ہر صور ت علم جہاد بلند کرناہوگا،اسرائیل کی مسلسل دہشت گردی،انتہا پسندی پر عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کااظہارانہو ں نے میڈیا سے گفتگو کر تے کیا، چوہدری غلام نبی ورک نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ،او ائی سی، یورپی یونین اور دیگر عالمی طاقتوں کو فلسطین پر جنگ بندی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرنا چاہیے، قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی خودمختاری مسلمانوں پر فرض ہے، یہود و ہنود تمام مسلمان ریاستوں میں معیشت کے ذریعے اپنے پنجے گاڑ چکے ہیں۔