گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر سیاسی و سماجی شخصیت سردار حق نواز چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام قبول نہیں کرینگے عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن بن جائے گی ایک سال میں چوتھی مرتبہ اضافہ افسوسناک ہے پہلے ہی بجلی اور گیس بہت مہنگی ہو چکی ہے عوام گھریلو استعمال کی اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے ،والدین، اساتذہ اور علما کو اس خونی کھیل کے بارے میں بچوں اور بڑوں کی تربیت کرنی چاہیے۔
گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ قبول نہیں کرینگے: سردار حق نواز
Mar 27, 2024