آئی ایم ایف کی خو شنودی کیلئے مزید ٹیکس لگانا ظلم ہے: چوہدری تشکل عباس 

 قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)رہنماء پی ٹی آئی و ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 70 چوہدری تشکل عباس وڑائچ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی خو شنودی کیلئے مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ ظلم ہے، حکمران پرو ٹوکول انجوائے کر نے کی بجائے وہی پیسے بچا کر آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں،اگر عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکمران خدا کیلئے ملک و قوم کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں اور قرضوں کی بیساکھیوں کا سہارا لینے کے بجائے قرض اتار و پالیسی اپنائیں جس کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی سمیت آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ٹھوس و موثر اقدامات کئے جائیں قانون کی حکمرانی ملکی استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...