گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا گورنمنٹ جامع ہائی سکول ماڈل ٹاؤن، قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں قائم نہم جماعت کے امتحانی مراکزکا اچانک دورہ کیا، امتحانی مراکز میں عملے کی حاضری، صفائی، سیکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات طلبہ کی قابلیت جانچنے کا بڑا ذریعہ ہیں، امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طباء کو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو، پرنسپل ڈی پی ایس ساجد جمال اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے نہم جماعت کے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور طالب علموں کو امتحانی سنٹر پر دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔جس پرطلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔