گوجرانوالہ:پتنگ بازی،منشیات کی روک تھام کیلئے آپریشن کے احکامات

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی انسداد پتنگ بازی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سی پی او،ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ۔دوران میٹنگ آرپی او نے پتنگ بازی کے خونی کھیل کے انسداد اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے ریجن بھر میں وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ ریجن بھر میں پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خونی کھیل کی روک تمام کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی پی او،ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی اپناتے ہوئے بلا تفریق کارروائی عمل میں لائیں،انہوں نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈور فروخت اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈائون کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن