گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہندریترا کوسوما نے گوجرانوالہ میں کاروباری سر گرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے اس کاروبار اور عوام دوست اقدام سے کاروباری اداروں اور افراد کو این او سیز کے حصول میں آسانی ہو گی۔ ملک کا ایک اہم صنعتی اور کاروباری شہر ہونے کے ناطے گوجرانوالہ ملکی او ربین لاقوامی سطح پر ایک منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے او رملکی معیشت کی ترقی و بحالی میں یہاں کے ہنر مند شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار کمشنر آفس گوجرانوالہ میں بنائے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کے دورے میں کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی‘ منیجر بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر سیدہ قرۃ العین اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر سے کاروباری اداروں کو آسانی ہوگی:رحمت ہندریترا
Mar 27, 2024