سیکیور لاجسٹک گروپ لمیٹڈ کی بک بلڈنگ 27‘28مارچ کوہوگی 

لاہور(کامرس رپورٹر )سیکیور لاجسٹک گروپ لمیٹڈ کی بک بلڈنگ کا انعقاد 27اور 28مارچ کو کیا جارہا ہے جس میں بڑے انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو 100فیصدشیئرز آفر کیے جائینگے۔ بک بلڈنگ کا آغاز 12روپے فی حصص کی فلور پرائس سے کیا جائیگا۔سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پرحصص کی سٹرائک پرائس 40فیصداضافے کے ساتھ 16.80روپے فی حصص تک جاسکتی ہے جس سے کمپنی کو840ملین جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ کامیاب بولی دہندگان کو حصص کا 75فیصدالاٹ کیا جائیگا۔ باقی 25فیصدکوریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے اسٹرائک پرائس پر پیش کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن