لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی نہ بخشا۔احمد آباد کے شائقین کرکٹ، دنیا کے سب سے بدتمیز کرائوڈ میں شامل ہوگئے۔انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز سے ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل ہونیوالے بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو شائقین نے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔