قومی کرکٹرز کی مسجد نبوی  سے افطار کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قو می کرکٹر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبوی سے افطار کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔افتخار احمد نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ مسجد نبوی سے ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں افتخار احمد کو ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ ، امام الحق اور سابق کپتان بابراعظم کے ہمراہ مسجد نبوی میں افطاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مسجد نبوی جاتے وقت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس  میں کرکٹرز کو نعت 'جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے' پڑھتے دیکھا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...