لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، پہلے روز میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔پی سی بی نے ٹی ٹونٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا،کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل تک جاری رہے گا، فزیکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کیلئے تیار کیا جائیگا۔کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے، کیمپ میں فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ کو بہتر کرنے پر کام کیا جائیگا۔
کاکول تربیتی کیمپ: پہلے روز قومی کرکٹرزکے میڈیکل ٹیسٹ
Mar 27, 2024