فیروز والہ : رشوت !عدالت نے بلڈنگ انسپکٹرکو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

Mar 27, 2024

 فیروزوالہ (نامہ نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حکام نے گرفتار شدہ ضلع کونسل کے بلڈنگ انسپکٹر جاوید اقبال کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ‘جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم جاوید اقبال کو فیصل آباد روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ کالونی کے مالک نعمان حفیظ سے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں ضلع کونسل بلدیہ شیخوپورہ بلدیہ مرید کے بلدیہ شرق پور شریف بلدیہ فیروز والہ سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کی حدود میں 250 سے زیادہ غیر قانونی ہاوسنگ کالونیاں بنی ہوئی ہیں۔  کالونیاں بلدیاتی اداروں اور محکمہ مال کے بعض افسروں کو لاکھوں روپے رشوت دے کر بنائی گئی ہیں۔ ملزم جاوید اقبال نے بھی نجی ہائوسنگ کالونی کے مالک کو کالونی کا این او سی دلوانے کے بہانے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت دینے کے بہانے فیصل آباد روڈ پر واقع میرج ہال میں بلا کر اینٹی کرپشن کو گرفتار کروا دیا۔ 

مزیدخبریں