پولیس کا ایکشن ‘گردہ فروش گینگ کے مزید 6ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)گلشن اقبال میں ایک شخص سلیم کا گردہ نکالنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورپولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انسانی گردے فروخت کرنیوالے گینگ کے6 ارکان ندیم، بوٹا، پرویز،اعجاز،شہزادہ الطاف اوریاسین کو گرفتار کر لیاہے۔پرویز نے بھی اپنا گردہ نکلوایا ہوا ہے‘ پیسوں کیلئے لوگوں کو ورغلاء کر ملزم بوٹا سے رابطہ کرتے ہیں۔ملزمان بوٹا اور پرویز دونوں سگے بھائی بھی ہیں۔ بوٹا ساتھی ملزم شہزادہ الطاف سے رابطہ کرتا ہے اوروہ متاثرہ شخص کو راولپنڈی میں کسی روڈ سائیڈ پر بلاتا ہے اور مفرور ملزم رؤف سے رابطہ کرتا ہے۔ متاثرہ شخص کو شہزادہ الطاف ہی پیسے دیتا ہے۔ اس کیس کا مفرور ملزم رؤف پرائیویٹ ہسپتال میں انتظامی امور میں فرائض انجام دیتا ہے۔ ملزمان رؤف اور یسین نامعلوم مفرور ڈاکٹرز سے رابطہ کرتے ہیں جو متاثرہ اشخاص کے گردے نکالتے ہیں ۔ایک گردے کے عوض 5 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کوایک سے 4 لاکھ روپے دیتے تھے۔ متاثرہ شخص سلیم نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جس پر 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔پولیس ٹیم گرفتاریوں کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...