ماسکو میں دہشتگردی قابل مذمت‘ پاکستان روس کے ساتھ ہے: سیکرٹری خارجہ

Mar 27, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اسلام آباد میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے میں قتل عام پر پاکستان کی طرف سے روسی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر سفارتخانے میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی طرف سے ماسکو میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور قومی دکھ کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں