دہشتگردوں کے گھناؤنے جرم کا پوری شدت سے جواب دیا جائیگا،خورشید شاہ

اسلام ااباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے اس گھناؤنے جرم کا پوری شدت سے جواب دیا جائے گا اور ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا تاکہ آئندہ کوئی دشمن اس طرح کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی شہریوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...