کاسمو پولیٹن کلب‘ باغ جناح کے آڈٹ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: عدالت 

Mar 27, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کاسمو پولیٹن کلب کے آڈٹ میں تاخیر کے معاملے پر اہم قدم، لاہور ہائیکورٹ نے کاسمو پولیٹن کلب، باغ جناح، لاہور کے خصوصی آڈٹ میں تاخیر سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے 21 مارچ 2024ء کو جاری کردہ ایک حکم نامے میں جسٹس رسال حسن سید نے رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ آڈٹ سے متعلق زیر التواء درخواستوںکا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے رانا محمد زاہد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود کاسمو پولیٹن کلب کا خصوصی آڈٹ ایک ماہ میں مکمل ہونا وہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ فاضل عدالت نے اپنے حکم مذکورہ میں رجسٹرار جائنٹ سٹاک آف کمپنیز پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قانون کے مطابق تمام فریقین کو طلب کر کے درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق چھ ہفتے کے اندر اندر فیصلہ کریں اور اس ضمن میں درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواست کی پیروی کے لیے مورخہ 28مارچ 2024ء بوقت گیارہ بجے روبرو ڈپٹی رجسٹرار جائنٹ سٹاک آف کمپنیز پیش ہوں۔

مزیدخبریں