سیالکوٹ (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے گلا دبا کر بیوی کو مار ڈالا۔ گاؤں چنوں موم میں عثمان کی ہمشیرہ مریم بی بی کی شادی تین سال قبل فیاض کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کے دو بچے بھی ہیں۔ فیاض نشے کا عادی اور اکثر بیوی کو مارتا پیٹتا تھا جس پر ناراض ہو کر مریم بھائی عثمان کے گھر آ گئی۔