اسلام آباد ( وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف تعمیراتی منصوبے میں خورد برد کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ فواد چوہدری نے ہتھکڑی لگا کر پیش نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر بھی کر دی ۔ تعمیراتی منصوبے میں خورد برد کے کیس میں فواد چوہدری کو احتساب عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری کیخلاف تعمیراتی منصوبے میں خورد برد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Mar 27, 2024