حیدرآباد (این این آئی) بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم مودی حکومت کے آنے کے بعد سے بھارتی انتہا پسند بے لگام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بھارتی انتہا پسندوں نے مقامی مسجد کے باہر ترانے چلانا اور شور و غل مچانا شروع کر دیا۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے گھاٹکیسر میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب نمازی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اسی دوران بھارتی انتہا پسندوں نے سپیکر پر گانے چلانا شروع کر دیئے، جس کے باعث مسلمانوں کو نماز پڑھنے میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر نمازیوں کی جانب سے انتہا پسندوں کو اس عمل سے روکنے کے لیے بارہا کہا گیا تاہم انتہا پسند باز نہ آئے۔ جس پر دونوں فریقین کے درمیان بحث لڑائی میں بدل گئی اور بات پرتشدد ہوتی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے کو کوآرڈن آف کر دیا ہے۔ جبکہ علاقے میں غیرممنوعہ افراد کا داخلہ بھی بند ہے۔ واقعے کے خلاف پولیس نے 2 کیسز بھی درج کر دیئے ہیں۔ جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی حیدرآباد :ہولیپر ہندئوون کی شرانگیزی نماز کے دوران گانے چلادئیے جھٹرپ 3زخمی
Mar 27, 2024