لاہور‘ فیصل آباد (این این آئی‘ نمائندہ خصوصی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 378افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 182 کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13کمرشل، 2زرعی اور 363 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 66 ہزار 733 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ 63لاکھ 11 ہزار 742روپے ہے۔ فیسکو ریجن میںگزشتہ روز دوران چیکنگ فیسکو ٹیموں نے 31 بجلی چوروں کو دھر لیا جن کو 50ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18لاکھ 15ہزار سے زائد کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن میں 199روز سے جاری بجلی چوری مہم کے دوران کل 6951بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 64لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 74کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ٹیموں اور پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5645 بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ 6836 کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا۔ بجلی چوری میں 6539 گھریلو صارفین، 208کمرشل، 185 زرعی اور 19انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے۔
لیسکوفیسکومیں مزید 409بجلی چور پکڑے گئے پونے2کروڑ روپے جرمانہ
Mar 27, 2024