لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے 15ویں روزے کو بھی کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 70روپے تک فروخت کئے۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 190روپے کی بجائے270، پیاز درجہ دوم 170کی بجائے190، ٹماٹر درجہ اول115کی بجائے180روپے، ٹماٹر درجہ دوم105کی بجائے120روپے، لہسن دیسی285روپے کی بجائے350، لہسن ہرنائی335کی بجائے410، لہسن چائنہ595 روپے کی بجائے650، ادرک تھائی لینڈ515روپے کی بجائے690، ادرک چائنہ515 کی بجائے700، کھیرا فارمی33روپے کی بجائے60، میتھی35 کی بجائے60روپے، بینگن68کی بجائے90، بند گوبھی95 کی بجائے130، پھول گوبھی74 کی بجائے125، شملہ مرچ250 کی بجائے300، شلجم 24روپے کی بجائے40روپے، مٹر60 کی بجائے100، کچنار 225 کی بجائے300، سبز مرچ درجہ اول200 کی بجائے400، لیموں چائنہ120کی بجائے250، مونگرے90 کی بجائے130، مولی14کی بجائے40روپے، پالک فارمی27روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ65 کی بجائے90روپے، گاجر دیسی45کی بجائے65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325 کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے، کیلا درجہ اول درجن 195کی بجائے250، کیلا درجہ دو م درجن140 کی بجائے170، امرود درجہ اول190 کی بجائے220، انار قندھاری340 کی بجائے550،مسمی درجہ اول درجن125کی بجائے190،کینو درجہ اول درجن330 کی بجائے370روپے،کینو درجہ دوم درجن180 کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 190کی بجائے240روپے، خربوزہ درجہ دوم105کی بجائے170روپے، سٹرابری درجہ اول280 کی بجائے320، سٹرابری درجہ دوم150 کی بجائے250 روپے اور کھجور ایرانی 490 روپے کی بجائے630 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
15 ویں روزے بھی سبزی‘ پھل فروشوں کی لوٹ مار جاری
Mar 27, 2024