اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی ہونے کے حوالے سے اس کی گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز پی ٹی سی کی پاکستان میں جاری سماجی ذمہ داریوں اور ملکی معیشت کو رواں رکھنے کے ضمن میں بے پناہ کاوشوں کا ادراک ہے۔ صرف2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں قومی خزانے میں 229ارب روپے کی خطیر رقم جمع کروائی ہے۔جبکہ 2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 48ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات بھی کی گئی ہیں۔
پی ٹی سی کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالی کمپنیوں میں شامل ہونے کا اعزاز
Mar 27, 2024