اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ آبپارہ کو شارون شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ ویمن کو فاطمہ شبیر نے بتایا کہ طلائی زیورات چوری ہو گئے،تھانہ کراچی کمپنی کو احمد شیر خان نے بتایا کہ موٹرسائیکل موبائل فون شناختی کارڈ چھین لیا گیا، تھانہ شالیمار کو انجم الحسن نے بتایا کہ بجلی کی تاریں چوری ہو گئیں،تھانہ شالیمار کو فرخ ندیم نے بتایا کہ طلائی زیورات اور25000روپے چوری ہو گئے،تھانہ گولڑہ کو معظم علی ملک نے بتایا کہ موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی،تھانہ آئی نائن کو صائمہ صدیق نے بتایا کہ موبائل فون اور 75000روپے چوری ہو گئے، تھانہ کھنہ کو محمد رفاقت نے بتایا کہ موٹر سائیکل موبائل فون اور26000روپے چھین لئے گئے، تھانہ کھنہ کو عارف حسین نے بتایا کہ طلائی زیورات اور کپڑے اور قیمتی سامان چوری ہو گیا،تھانہ رمنا کے علاقے سے انجم شہزاد کی کار، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے محمد ابراراور شہزاد احمد تھانہ شالیمار کے علاقے سے محمد بلال ،تھانہ رمنا کے علاقے سے زین اور سلیمان خان،تھانہ گولڑہ کے علاقے سے محمد انصار ، تھانہ کھنہ کے علاقے سے محمد ذیشان اور چوہدری زاہد قیوم، تھانہ سہالہ کے علاقے سے حماد رشید ، تھانہ ہمک کے علاقے سے حماد ،تھانہ بہارہ کہو کے علاقے سے محمد فیاض،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے عاطف نعیم اور شاہ زیب خان کھوکھر کے موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔
وفاقی دارالحکومت سے 1گاڑی،13موٹرسائیکل،نقدی اور قیمتی اشیاء چوری
Mar 27, 2024