راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)امام حسن سیرت و صورت میں شبیہ رسولؐ تھے امام حسن کی سیرت پر چل کر دنیا بھر کے مسلمان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یوم ولادت باسعادت امام حسن مجتبی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ امام حسن نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کے نواسے، حیدر کرار شیر خدا حضرت علی ،خاتون جنت فاطمہ الزہرا کے فرزند اور شہید کربلا امام حسین کے بڑے بھائی تھے۔نبی کریمؐ نے فرمایا کہ جس نے حسن و حسین سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔امام حسن وہ جلیل القدر ہستی جو سخاوت، علم و عمل،شرم و حیا،زہد و تقویٰ،شجاعت و قوت،اور صبر و شکر کا پیکر تھے۔ مہمان نوازی،غریب پروری،صلہ رحمی،اور مظلوموں سے محبت اور مدد کرنا آپ کی پسندیدہ عادات تھیں۔آپ کی بارگاہ میں جو بھی سوال کرتا اتنا عطا فرما دیتے کہ دوبارہ کی حاجت نہ رہتی۔آپ کی ساری زندگی اتباع رسول ؐ میں گزری۔
امام حسن کی سیرت پر چل کر مسلمان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں،حاجی ظفر اقبال
Mar 27, 2024