جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کیلئے ڈسپنسری اور فرسٹ ایڈ سنٹرکا قیام احسن اقدام ہے، راشد چوہان 

Mar 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سینٹر کاقیام اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدرراجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری حسن جاوید شورش کی کاوشوں کانتیجہ ہے، وکلا ء کیلئے طبی سہولت کی فراہمی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حکومت ایسٹر کے موقع پراڈیالہ جیل میں مسیحی قیدیوں کیساتھ انکے پیاروں کی ملاقاتوں کی سہولت دے۔ان خیالات کا اظہارراشد چوہان مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ نے ایک بیان میں کیا ہے۔ اسلام آبادبارکے تحت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سینٹر جس کاافتتاح معزز ججزصاحبان جن میں اعظم خان، شاہ رخ ارجمند، اور ،عابدہ سجاد ، نے کیا راشد چوہان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کیلئے ڈسپنسری اور فرسٹ ایڈ سنٹر مستحسن اقدام ہے ۔

مزیدخبریں