لیگی حکومت غریب عوام کو بھرپور عوامی ریلیف فراہم کریگی،جاوید اخلاص 

گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت غریب عوام کو بھرپور عوامی ریلیف فراہم کرے گی عوامی ریلیف کی فراہمی کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز عوام دوست پالیسیاں بنارہے ہیں جس سے ملک میں رہنے والے غریب عوام کا معیار زندگی تیزی سے بلند ہوگا 12 ارب روپے کی چینی دالیں گھی اور دیگر اشیاء ضروریات زندگی پر سبسڈی دے کر میاں محمد شہباز شریف نے شہریوں کو بھرپور ریلیف دیا ہے عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے  وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے گوجر خان سٹی میں یوٹلٹی سٹور کی چیکنگ کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن سٹی گوجرخان کے صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے سرپرست اعلی حاجی خواجہ محمد اعجاز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 9 کے جنرل سیکرٹری عامر میر مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعت و نشریات گلاب خان جبکہ یوٹیلٹی سٹور کے ریجنل مینیجر راجہ ذوالقرنین الائنس ورکرز یونین کے نائب صدر حافظ عبدالمطیر اکاؤنٹ آفیسر راجہ شاہد نے یوٹلیٹی سٹور کی طرف سے صارفین کو جو سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں راجہ محمد جاوید اخلاص کو مکمل طور پر بریفنگ دی راجہ محمد جاوید اخلاص نے موڑہ نوری میں بھی یوٹیلٹی سٹور کا معائنہ کیا اور یوٹیلٹی سٹورز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی تلقین کی۔


 

ای پیپر دی نیشن