نیومری(بیو رورپو رٹ)وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سلیمی کی زیر نگرانی ضلع مری کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مری کیوان حیدر نے مری جھیکا گلی تریٹ نیو مری کا طوفانی دورہ دوران چیکنگ دو میڈیکل سٹور سیل اور مختلف میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں کے مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایات دی کہ کسی بھی میڈیکل سٹور اور فارمیسی پر غیر معیاری جعلی ان رجسٹرڈ کسی بھی صورت نہیں ہونی چاہیے اور انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی بھی قسم کی ان کو رعایت دی جا سکتی ہے اس موقع پر انہوں نے دو میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا اور دیگر مختلف میڈیکل فارمیسیوں اور سٹوروں کو دوران چیکنگ سختی سے کہا کہ جو بھی میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں پر ادویات دستیاب ہیں ان کی بل وارنٹی موقع پر موجود یقینی بنائی جائے کسی بھی میڈیکل سٹور یا فارمیسی سے جعلی غیر معیاری اور بل وارنٹی کے بغیر ادویات ملی تو وہ اپنی خیر نہ سمجھے وہ کسی صورت قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس موقع پر موجود معززین علاقہ کے عوام نے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سلیمی کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سرایا گیا ۔