سینکڑوں پیشہ بھکاریوں کی کلرسیداں و گردونواح پر یلغار،انتظامیہ غائب

Mar 27, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)سینکڑوں پیشہ بھکاریوں کی کلرسیداں و گردونواح پر یلغار،راہ چلتے لوگوں کو پکڑ کر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے باہر سے آنے والے ان بھکاریوں کے حملے سے کلرسیداں کے تمام گلی محلوں بازاروں میں بھکاری بھکارنیں اور جعلی خواجہ سرا دکھائی دیتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے کی بہت بڑی تعداد برسہا برس سے مرید چوک کے اطراف خیمہ بستیوں میں مقیم ہے جہاں کی تمام خواتین جوان اورکمسن بچیاں بچے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں سے بھیک مانگتے ہیں کسی کی گاڑی رکتے ہی آٹھ دس بھکاری اسے گھیر لیتے ہیں ۔آپ کسی بھی کھانے پینے یا خریداری کی دوکان پر جائیں وہاں یہ ہاتھ پھیلائے دکھائی دیتے ہیں ۔اس میں اضافہ انجان خواتین اور کمسن بچوں نے کیا تین سے چار پانچ برس کے بچے بچیاں بھی بھیک مانگ رہے ہیں یہ کون ہیں ان کی نگرانی اور پشت پناہی کون لوگ کرتے ہیں؟اب ایک گاڑی میں روزانہ بڑی تعداد میں بھکاریوں کوروات سے کلرسیداں لایا جاتا ہے اور شام گئے انہیں گاڑی میں واپس منتقل کردیا جاتا ہے ۔اس طرح رمضان کے دوسرے عشرے میں ہزار کے قریب پیشہ ور بھکاری کلرسیداں و مضافات میں حملہ اور ہو چکے ہیں تحصیل انتظامیہ اور پولیس ساری صورتحال سے الگ تھلگ ہے یہ خود ہر خرابی کے پشت پان اور سہولت کار کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے کلرسیداں کے شہریوں کو بھکاریوں سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں