جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر رات دیر گئے پولیس کا چھاپا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر رات دیر گئے پولیس نے چھاپا مارا ہے۔غلام مرتضیٰ جتوئی کی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ رات تین بجے مرد پولیس اہلکار گھر کے دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کا سامان نکال کر پھینک دیا، خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ہراساں کیا گیا۔جی ڈی اے رہنما کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ ہمیں پیپلزپارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جی ڈی اے نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے احکامات پر پولیس نے غلام مرتضیٰ جتوئی کی نوابشاہ اور نوشہرو فیروز کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے تھے۔

ای پیپر دی نیشن