اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ ہے رواں سال پتنگ بازی کے خلاف 24 مقدمات درج کیے گئے ہیں پتنگ بازی کا غیر قانونی فعل کرنے والے 56 افراد کو گرفتار کرکے مجازعدالتوں میں پیش کیا گیادھاتی ڈور کا استعمال انسانی جان کیلئے خطرناک ہے شہری پتنگ بازی یاکسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔